حکومتی منفی ہتھکنڈے مجھے حق و سچ سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے:جمشید دستی

حکومتی منفی ہتھکنڈے مجھے حق و سچ سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے:جمشید دستی

  



سرگودھا (آن لائن)حکومت کے منفی ہتھکنڈے مجھے حق اور سچ سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔غریب طبقے سے تعلق رکھتا ہوں اور ان کی آواز بلند کرتا رہوں گا ۔ ظالم جابر حکمرانوں کیخلاف کلمہ حق بلند کرتا رہوں گا۔ وڈیروں کے ظلم و ستم کیخلاف ہر فورم پر لڑوں گا،گزشتہ روز گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا اپنے وکلاء سے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں ملاقات میں مزید کہنا تھاکہ مجھے حکمرانوں کیخلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے میرے جرم اتنے بڑے نہیں جتنے حکمرانوں نے بنا دئیے ہیں جیل میں میرے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں مجھے سہولیات چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے ایکشن کے باعث فراہم کی گئیں ہیں ۔میڈیا نے جس طرح میری آواز اٹھائی ہے میں ان کا شکر گزار ہوں ۔ادھر ڈی پی اوسرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ سہیل انور نے جمشید دستی کی صحافیوں سے گفتگوکی پاداش میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ امیر احمد خان کو معطل کرکے ایس آئی دوست محمد کو ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کینٹ لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

دستی

مزید : صفحہ اول


loading...