صوبائی دارالحکومت میں 10سالی بچی کا پراسرار قتل ، بھائی زخمی ، سوتیلے والدین گرفتار

صوبائی دارالحکومت میں 10سالی بچی کا پراسرار قتل ، بھائی زخمی ، سوتیلے والدین ...

  



لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)شالیمار کے علاقہ میں دس سالہ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔ واردات کے دوران مقتولہ کے بھائی 11سالہ عبدالرحمان کو بھی نقاب پو ش ملزم نے زخمی کردیا۔پو لیس نے نعش مردہ خا نہ میں منتقل کر کے مقتو لہ کی دا دی کی مد عیت میں مقدمہ در ج کر کے سوتیلی ما ں اور با پ کو حرا ست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطا بق شالیمار کے علاقہ عمر پا ر ک کے قریب رہائشی دس سالہ بچی ایمان کو نا معلوم نقاب پوش شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل اور اس کے بڑے بھائی عبدالرحمان کو بیہوش کر کے چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیواہلکار بھی موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے پولیس کے مطابق ایمان کے بھائی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ پولیس نے بچی کے باپ اور سوتیلی ماں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔پو لیس کے مطا بق مقتولہ ایمان کی دادی ثر یا بی بی نے الزام لگایا ہے کہ ایمان کوسوتیلی ماں صبانے مکان ہتھیانے کی خاطر قتل کیاجبکہ ایمان کے بھائی عبدالرحمن نے بتایاہے کہ نقاب پوش شخص نے اس کوبے ہوش کر کے چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز حسنین حیدرنے روز نا مہ پا کستان سے گفتگو کرتے ہو ئے بتا یا ہے کہ مقتو لہ کا بھا ئی عبدا لر حمن وقوعہ سے متعلق در ست با ت نہیں کر پا ر ہا تاہم پو لیس اصل قاتلو ں تک ضرور پہنچے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مد عیہ کی درخواست پر تفتیش شروع کردی جبکہ پو سٹ ما رٹم ر پو رٹ ملنے پرقتل کے حقائق سامنے آجا ئیں گے ۔

بچی قتل

مزید : صفحہ اول