قائم مقام سپیکر کی ڈولی لفٹ ٹوٹنے کے واقعہ کی فوری تحقیقات کی ہدایت

قائم مقام سپیکر کی ڈولی لفٹ ٹوٹنے کے واقعہ کی فوری تحقیقات کی ہدایت

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے گزشتہ روز تھانہ لورہ کی حدود گاؤں بنواڑی میں اوور لوڈنگ اور ناقص انتظامات کے باعث ٹوٹنے والی ڈولی لفٹ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ا حکا م کو واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائم مقام سپیکر نے لفٹ حادثے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انھیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ سے اس حادثے کے مرحومین کے ایصال ثواب اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔ قائم مقام سپیکر نے حکومت کو اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی ہر ممکن مالی امداد کے لیے کہا ۔ انھوں نے مستقبل میں اس قسم کے حا دثا ت رونماہونے سے بچنے کے لیے مقامی انتظامیہ کو ضلع ایبٹ آباد میں چلنے والی دیگر لفٹوں کی مکمل چیکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...