جمشید دستی کا مقدمہ تحریک انصاف لائرز فورم لڑے گی‘ 3رکنی کمیٹی تشکیل

جمشید دستی کا مقدمہ تحریک انصاف لائرز فورم لڑے گی‘ 3رکنی کمیٹی تشکیل

  



ملتان (نمائندہ خصوصی ) سابق وفاقی وزیرقانون بابراعوان نے ممبرقومی اسمبلی جمشیداحمددستی کی رہائی کا کیس دائر کرنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس ضمن میں بابراعوان گزشتہ روزتحریک انصاف کے رہنماؤں اورکارکنوں کے ہمراہ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن پہنچے جہاں موجودبارعہدیداران سے ملاقات کی اورمختلف امورپر گفتگوکی گئی۔اس موقع (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

پر انھوں نے کہاکہ جمشیداحمددستی پرقائم کئے گئے مقدمات حکومتی انتقام ہے جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہدایت کے مطابق اب ان کا مقدمہ تحریک انصاف لائرزفورم کی ٹیم لڑے گی۔اس موقع پرتحریک انصاف لائرزفورم ضلع ملتان کے صدرغلام مصطفی چوہان کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو مقدمات بارے تمام تفصیلات کی رپورٹ بابراعوان کوبھجوائے گی۔اس موقع پرصدرغلام مصطفی چوہان نے کہاکہ حکومت کی ہربے انصافی کا عمران خان نے ہی احتساب کیاہے اوراب بابراعوان کی شمولیت یہ ثابت کرتی ہے کہ پارٹی درست سمت میں عوام کے لئے اپناکرداراداکررہی ہے۔دریں اثناء بابراعوان وکلاء سے ملاقات کے بعدواپس لاہورروانہ ہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...