جون2017ء‘آر ٹی او ان لینڈ ریونیو کو9ارب84کروڑ کا ریونیو وصول

جون2017ء‘آر ٹی او ان لینڈ ریونیو کو9ارب84کروڑ کا ریونیو وصول

  



ملتان(نیوز رپورٹر) آر ٹی او ان لینڈ ریونیو ملتان نے جون 2017ء میں عبوری اعداد و شمار کیمطابق 9 ارب 84 کروڑ روپے کا ریونیو وصول کیا ذرائع کیمطابق حتمی اعداد و شمار آنے پر ریونیو وصول 11 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم جون 2017 کیلئے ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ 17 ارب (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

روپے ریونیو وصولی کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا عبور اعدادو شمار کیمطابق 30جون 2017 کی شب تک انکم ٹیکس کی مد میں 5 ارب 85 کروڑ روپے سیلز ٹیکس کی مد میں 3 ارب 92 کروڑ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 7 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ذرائع کیمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 5 جولائی 2017ء تک محصولات وصولی کو مالی سال 2016-17ء میں وصولیوں کو 30 جون 2017ء تک کی ادائیگیوں کا حصہ قرار دینے کے فیصلے کے ایف بی آر کی وصولیوں کو دھمکا گیا جنوبی پنجاب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر نے ٹیکس اور ریونیو وصولیوں کا ریکارڈ مبینہ طور پر فراہم نہیں کیا جس کی وجہ سے آر ٹی او کو اپنی وصولیوں اور اعداد و شمار کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا رہا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے احکامات پر ٹیکس دفاتر آر ٹی او ملتان 12 بجے شب تک کھلے رہے نیشنل بنک کی نامزد برانچیں کھلی رہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...