کارکنان کمر کس لیں ، آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے : آصف زرداری

کارکنان کمر کس لیں ، آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے : آصف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرے گی ۔کارکنان عام انتخابات کیلئے کمر کس لیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو شہید بے نظیر آباد میں سابق صوبائی وزیر عبدالحق بھرٹ اور رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے الگ الگ ملاقات میں کیا ۔دونوں رہنماؤں نے سابق صدر نوشہروفیروز اور شکار پور اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں ،علاقائی صورت حال اور پارٹی امور کے حوالے سے بریفنگ دی ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو فروغ دینا ہم نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سے سیکھا ہے ۔ہم نے جمہوریت کو فروغ دیاجس کی وجہ سے آج ملک میں جمہویت قائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئین توڑنے والے ڈکٹیٹروں کے راستے آئینی طریقے سے بند کیے ہیں ۔آئین کی بحالی میں جمہوری سوچ رکھنے والی سیاسی پارٹیوں نے میرا ساتھ دیا ۔اپنے اختیار منتقل کرکے ثابت کیا کہ ہم اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔سیاسی جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی پورے ملک سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔کارکنان عام انتخابات کیلئے ابھی سے کمر کس لیں ۔