پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے پارٹی کے شعبہ خواتین سندھ ،کراچی ڈویژن ،یوتھ آرگنائزیشن ،لائرز فورم اور منارٹی ونگ کے عہدیداروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے ۔پارٹی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد شگفتہ جمانی پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سندھ کی صدر ،مہرین رزاق بھٹو سیکرٹری جنرل اور سعدیہ جاوید سیکرٹری اطلاعات ہوں گی ۔جبکہ شاہدہ رحمانی کو پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کا صدر ،شاہینہ شیر علی سیکرٹری اور شاہینہ سعیدہ کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے ۔پارٹی چیئرمین نے جاوید نایاب لغاری کو پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سندھ کا صدر ،محمود جونیجو کو سیکرٹری جنرل اور شفقت حسین میرانی کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق اللہ بچایو سومرو پیپلزلائرزفورم سندھ کے صدر ،ارشد حسین نقوی سیکرٹری جنرل اور محمد خان بریو سیکرٹری اطلاعات ہوں گے ۔جبکہ لال چند اکرانی کو پیپلزمنارٹی ونگ سندھ کا صدر ،پنجو مل بھیل کو سیکرٹری جنرل اور نوید انتھونی کو سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...