گورنر سندھ محمد زبیرسے وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی ملاقات

گورنر سندھ محمد زبیرسے وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ کی ملاقات

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر برائے اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجن لیفٹنٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں جاری صورتحال ، سی پیک منصوبہ ، اقتصادی و معاشی ترقی ، وزیراعظم پاکستان کی اقتصادی پالیسی کے مثبت نتائج سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں فلاح و بہبود کے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم پاکستان کی معاشی پالیسی کے سب سے زیادہ مثبت نتائج صوبہ میں حاصل ہورہے ہیں ، معاشی و اقتصادی شعبوں سمیت نجی سیکٹر کے فعال کردار سے لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہورہے ہیں جس سے غربت کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے بھی سب سے زیادہ فائدہ صوبہ کو ہو گا اس ضمن میں صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دی جارہی ہے ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اسٹیٹس اینڈ فرنٹیئر ریجن لیفٹنٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ نے گورنر سندھ کو اپنی وزارت کی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ پشاور کے میڈیکل کالجز میں بھی فاٹا کے طلبہ کے لئے نشستیں رکھی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، وفاق کی پورے ملک میں یکساں ترقی کے وژن کے مطابق فاٹا میں ترقیاتی کام تیزی سے جارہی ہے جس سے عام آدمی کی زندگی پر خوش گوار اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...