رات کے اوقات میں قلعہ کہنہ پر داخلہ ممنوع‘ مزارات کے زائرین کو مشکلات
ملتان (سٹی رپورٹر) محکمہ اوقاف اور پولیس حکام نے سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کی بجائے رات کے وقت قلعہ کہنہ قاسم باغ پر داخلے پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی، سپریم کورٹ کے احکامات (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کے باوجود ملتان کے اہم ترین مزارات رات کے وقت بند کئے جانے لگے۔ مزارات کی غیر اعلانیہ بندش سے زائرین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ اوقاف کی آمدنی میں بھی کمی واقع ہو گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مزارات کو چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر محکمہ اوقاف اور پولیس حکام کی جانب سے رات کے وقت زائرین کو قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واقع مزارات درگاہ حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی اور درگاہ حضرت شاہ رکن عالم پر جانے سے روک دیا جاتا ہے دوسری جانب محکمہ اوقاف ملتان کے زونل ایڈمنسٹریٹر شاہد حمید ورک نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے ایام میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے قلعہ کے داخلی راستوں پر رات کے وقت زائرین کو روکا گیا تھا مگر اب ایسا نہیں کیا جاتا۔
محرر موٹر سائیکل