عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو مسترد کردینگے‘ نتاشہ دولتانہ

عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو مسترد کردینگے‘ نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لڈن(نامہ نگار) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری محترمہ نتاشہ دولتانہ نے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جیالوں سے ملاقاتیں کیں ،(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
اس موقع پر انہوں نے حلقہ میں ہونیوالی فوتیدگیوں پر ورثاء سے اظہار تعزیت بھی ،محترمہ نتاشہ دولتانہ نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں کیونکہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف پنجاب بلکہ تمام صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی اور عوام کو انکے حقوق کی فراہمی انکی دہلیز پر یقینی بنائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک نوجوان اور پڑھے لکھے سیاستدان ہیں جو عوامی سوچ رکھتے ہیں بہت جلد وہ پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے شروع کررہے ہیں جس سے جیالوں کا جوش اور بھی بڑھے گا ،محترمہ نتاشہ دولتانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور سوائے جھوٹ کی سیاست کو فروغ دینے کے حکمرانوں نے کچھ بھی نہیں کیا لیکن اب انکا دور ختم ہو چکا ہے کیونکہ عوام آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو بری طرح مسترد کردیں گے ۔محترمہ نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ حلقہ 168میرا آبائی حلقہ ہے اور انشااللہ آئندہ انتخابات میں کامیابی میرا مقدر بنے گی۔