ٹی ایم ایز کی واپڈا اورمحکمہ اطلاعات کو کروڑوں کی ادائیگی

ٹی ایم ایز کی واپڈا اورمحکمہ اطلاعات کو کروڑوں کی ادائیگی

  



پشاور( کرائمز رپورٹر)خیبرپختونخواکے تمام ٹی ایم ایزنے واپڈااورمحکمہ اطلاعات کے کروڑوں روپے واجبات تیس جون سے قبل اداکردئیے ہیں،یہ بات سیکرٹری لوکل کونسل بورڈخضرحیات خان نے گزشتہ روزاعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کہی ،انہوں نے بتایاکہ سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی جمال الدین شاہ کی ہدایت پرتمام ٹی ایم ایزکوعیدالفطرسے قبل نوٹیفیکیشن کردیاگیاتھاکہ تمام ٹی ایم ایزتیس جون سے قبل واپڈااورمحکمہ اطلاعات کے واجبات فوری طورپراداکریں،جس پرعمل کرتے ہوئے خیبرپختونخواکے 77ٹی ایم ایزنے بجلی اورترقیاتی کاموں،ٹھیکہ جات کی نیلامی کیلئے دئیے گئے اشہارات کی مدمیں کروڑوں روپے تیس جون سے قبل اداکردئیے ہیں جس کی باقاعدہ تحریری رپورٹ ٹی ایم ایزنے ارسال کردی ہے،انہوں نے مزیدبتایاکہ واپڈاکے ساتھ بعض وجوہات کی وجہ سے ٹاؤن ون نے بجلی کی مدمیں صرف 70%فیصدادائیگی کی ہے ،اورانہیں ہدایت کی گئی ہے واپڈاکے ساتھ اپنے معاملات جلدازجلد حل کرکے رپورٹ لوکل کونسل بورڈکوارسال کریں،اس موقع پرسیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی نے لوکل کونسل بورڈاورٹی ایم ایزکی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ افسران نے انتہائی احسن طریقہ سے محکمہ بلدیات کی آمدن میں دوارب کااضافہ کیاہے جس کی بدولت محکمہ بلدیات کومالی سال 2016-17میں تین ارب آمدن حاصل ہوئی ہے اور پہلی مرتبہ تیس جون سے قبل واجبات اداکئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کیلئے آمدن کاپانچ ارب تک پہنچانے کاہدف مقررکیاگیاہے اورانشاء اللہ محکمہ بلدیات یہ ہدف حاصل کرلے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...