نواز اور عمران میں اقتدار کی جنگمیں نقصان پختونخوا کا ہو رہا ہے : اسفند یارولی

نواز اور عمران میں اقتدار کی جنگمیں نقصان پختونخوا کا ہو رہا ہے : اسفند ...

  



شیرگڑھ (نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ جب خدائی خدمتگار تحریک کے بانی باچا خان اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات اور امن کے درس دے رہے تھے تو مخالفین ان کوپڑوسی ملکوں کا ایجنٹ قرار دئیے رہے تھے کہ یہ بھارت اور روس نواز ہے اج پورے دنیا امن کے لیے ترستے ہیں اور اور امن قائم کرنے کے لیے چیخ رہے ہیں روس اور امریکہ کے مفادات کی جنگ میں پختون قوم کو بے دردی سے مروایا گیانواز شریف اور عمران کے درمیان اقتدار کی جنگ جاری ہے اور نقصان پختو نخوا کے عوام کے ہو رہے ہیں فاٹا کو فاٹا کے عوام کے خواہش کے مطابق خیبر پختو نخوا میں شامل کیا جائے فاٹا کو پختو نخوا میں ضم ہونے پر کسی کو کیا اعتراض ہے سوچ سے بالاتر ہے پختو نخوامیں پی ٹی ائی کی حکومت نے عوام کو مایوس کر دیا ہے اور صوبے کو معاشی طور پر تباہی کے دھانے پہنچا دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر کے موقع پر پختون ایس ایف کے مرکزی چیرمین حق نواز خٹک اور دوسرے علاقوں سے ائے ہوئے کارکنوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتحار حسین صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک ملگری وکیلان کے تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری افتاب خان ایڈوکیٹ،محمد رفیع اور ظہور حسین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی ترجمان جماعت ہے اور پختون قوم کے وسائل حاصل کرنے کے لیے جہدوجہد کر رہے ہیں اور ہر دور میں جمہوریت کی بقاء اور پختون قوم کو درپیش مسائل کے لیے آواز اٹھائی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پختون قوم کو پسماندگی کے طرف دھکیل دیا جاتا ہے اور خیبر پختوا کو کمزور کرنے پر ہمارے حکمران تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جب باچا خان اور رہبر تحریک خان عبد الولی خان نے جہاد افغانستان کو روس اور امریکہ کا جنگ قرار دے رہے تھے اور دن رات ایک ہی نعرہ لگاتے کہ پختون قوم کو تباہی سے بچایا جائے لیکن پختون قوم کو پرائی کی جنگ میں ایسا گھسیٹا گیا جو کہ اج تک پختون قوم کے بچے اس سے متاثر ہو رہے ہیں اور پختون قوم کے ہزاروں بچے بوڑھے خواتین کو بے دردی کے ساتھ شہید کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اج مشر ق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک پورے دنیا امن لانے کے لیے ترستے ہیں اور مختلف ناموں سے اپریشن جاری ہے لیکن امن لانا اب جوئے شیر لانے کا مترداف بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا سے پوچھتے ہیں کہ پختون قوم کا قصور کیا ہے جو کہ ہر دور میں ان کو قربانی کا بکرا بنایا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پختون قوم کو انگریزوں نے اس لیے تقسیم کیا گیا تھاکہ یہ بہادر قوم کمزور ہوں اور وہ اپنے پسند کے فیصلے ان پر مسلط کر سکے انہوں نے کہا کہ فاٹا کو فاٹا کے عوام اور ان کے نمائیندگان کے کے خواہش کے مطابق فی الفور خیبر پختو نخوا میں شامل کیا جائے کیونکہ کہ فاٹا کے عوام اپنے مرضی سے شامل ہو رہے ہیں کسی زبردستی کے تحت نہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کے مشیر سرتاج عزیز کی نگرانی میں جو کمیٹی بنائی گئی تھی تو ان کمیٹی کے سفارشات سامنے رکھکر فیصلہ کریں انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں فاٹا کے خلاف ہیں وہ سمجھ سے بالاتر ہیں کہ وہ کیوں خلاف ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان میں کرسی کی جنگ جاری ہے اور دونوں نے پاکستای قوم کے مسائل حل کرنے سے انکھیں موڑ لی ہیں نوازشریف اپنے کرسی بچانے اور عمران نوازشریف کے حکومت کے خاتمے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ آپس کی اختلافات کو ختم کرکے انے والے الیکشن کے لیے تیاریاں شروع کریں اور انے والے الیکشن میں خیبر پختو نخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کلین سویپ کریں گے اور عید الفطر کے بعد نہ ختم ہونے والا شمولیتوں کا سلسلہ شروع کریں گے جن میں صوبے کے اہم شخصیات عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتحار حسین نے پختون ایس ایف کے مرکزی چیرمین حق نواز خٹک کو ہدایات کی کہ چارورں صوبوں سے پختون ایس ایف کے ارکان فوری طور پر پارٹی کے طرف سے بنائی گئی منشور کمیٹی کو اپنے سفارشات ارسال کریں

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...