ڈیرہ ،نواب کے علاقہ میں پولیس کی کارروائی ،4 دہشتگرد گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی پولیس نے نواب کے علاقہ میں کامیاب کاروائی کے دوران بارودی مواد سمیت دیگر سامان قبضے میں لیکر چار دہشت گرد گرفتار کرلئے ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے علاقہ نواب میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چار دہشتگرد گرفتار کر کے انکے قبضے سے بارودی مواد سیفٹی فیوز ،پرائماکارڈ ،نٹ بلٹ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا یہ سامان دہشتگردی کی وارداتوں میں استعمال ہونا تھا ، سی ٹی ڈی پولیس نے دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منقتل کر دیا اور انکے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔