ایل آر ایچ میں عید الفطر کے دوران 12000 مریضوں کو سہولیات فراہم
پشاور( سٹاف رپورٹر ) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں عید کی تعطیلات کے دوران 12000 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں ہسپتال ترجمان ذوالفقارعلی باباخیل کے مطابق عید کی چھٹیوں میں ہسپتال کے سٹاف نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے خدمات انجام دیتے رہے بیان کے مطابق عید کی تعطیلات میں 300 سے زائد مختلف ٹریفک حادثات کے زخمیوں کو بھی ایمرجنسی میں لایا گیا جن کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا بیان کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر تعداد موٹرسائکل حادثات میں زخمی ہونے والوں کی تھی ، بیان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے عید کی تعطیلات میں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی صورت میں سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا جس کی وجہ سے مریضوں کو بلاتعطل علاج معالجے کی سہولیت فراہم کی گئیں۔