پی ٹی آئی کی مقبولیت کی بدولت عوام جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں : جمشید الدین

پی ٹی آئی کی مقبولیت کی بدولت عوام جوق درجوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں : جمشید ...

  



پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کی بھر پور مخالفت کے باوجود عوام کے مجموعی بہبود و ترقی کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں جس سے متاثر ہوکر دیگر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا صوبائی حکومت کا ماضی کے حکومتوں سے موازنہ کرتے ہوئے اسے بہترین قرار دینا اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ صوبے میں صاف ستھری سیاست اور بہترین طرز حکمرانی کو فروغ حاصل ہوا ہے اور مخالفین ان زمینی حقائق کو جھٹلا کر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے کرپشن کے کارنامے آج بھی زبان زد عام ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشور پر عملدرآمد کیلئے اپنے تمام ترسیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر عوامی خواہشات اور ان کے عظیم تر مفادات میں جراٗت مندانہ فیصلے کئے جن کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...