ڈیرہ ،قیوم نگر فیڈر سے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،زندگی مفلوج

ڈیرہ ،قیوم نگر فیڈر سے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ،زندگی مفلوج

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پیسکو واپڈا کی قیوم نگر فیڈر پرظالمانہ اٹھارہ گھنٹے اور سٹی ٹو فیڈر پر سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ،معمولات زندگی مفلوج اور کاروبار تباہ ہوگئے،لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق پیسکو واپڈا کے پی ڈی سی اعلامیہ کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قیوم نگر فیڈر پر اٹھارہ گھنٹے اور سٹی ٹو فیڈر پر سولہ گھنٹے کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے علاقے میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ کاروبار تباہ ہوگئے ہیں خواتین اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے علاقہ مکین بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشتعل ہیں اور وہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیلئے تیارہیں۔اہلیان علاقہ نے پیسکو چیف خیبر پختونخواہ اور متعلقہ حکام سے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...