ہائیکورٹ ملتان بنچ‘ جھولوں کی بندش کیخلاف درخواستوں پر ڈپٹی کمشنر ملتان اور ڈی جی پی ایچ اے سے 4 جولائی کو تحریری جواب طلب

ہائیکورٹ ملتان بنچ‘ جھولوں کی بندش کیخلاف درخواستوں پر ڈپٹی کمشنر ملتان ...

  



ملتان (نمائندہ خصوصی ) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ضلع ملتان میں جھولوں کی بندش کے خلاف درخواستوں پر ڈپٹی کمشنرملتان اورڈی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

جی پی ایچ اے سے 4 جولائی کوتحریری جواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں شاہ شمس پارک نیوگیمز کے ٹھیکیدار وحید ڈوگر نے وکیل احمدرضا کے ذریعیدرخواست دائر کی تھی کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے تحت پارکوں اوردیگر مقامات پر جھولے چلانے کے لئے فٹنس سٹریفکیٹ درکارہوتاہے جس پرانھوں نے باقاعدہ فیس دے کر یونیورسٹی آف انجئینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورسے فٹنس سٹریفکیٹ حاصل کیااورجھولوں کے ہروقت معائنہ اوران کو درست حالت میں رکھنے کے لئے ٹیکنیکل سپروائزربھی مقررکیاہواہے لیکن اس کے باوجود پی ایچ اے حکام نے عیدالفطرپر بلاجوازطورپر تفریحی مقامات پر جھولے بندکردئیے ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے جھولے بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں حالانکہ ڈپٹی کمشنرکو اس امر کااختیارحاصل نہیں ہے جس سے مالی نقصان بھی برداشت کرناپڑاہے اس لئے جھولوں کی بندش کو غیرقانونی قراردیاجائے۔ دریں اثناء جناح پارک کے ٹھیکیدارشہزادانورنے وکیل شیخ جمشیدحیات کے ذریعے درخواست توہین عدالت دائر کی تھی کہ قبل ازیں بھی ڈپٹی کمشنرملتان کی جانب سے جھولے بندکرنے پر فاضل عدالت سے رجوع کیا گیا تو عدالت نے قراردیاتھاکہ ڈپٹی کمشنرکو جھولے بند کرنے کاکوئی اختیار حاصل نہیں ہے لیکن اس کے باوجوداب دوبارہ عیدالفطرپر غیرقانونی طورپرجھولے بند کر کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے ساتھ توہین عدالت کی گئی ہے جس پر کارروائی کی جائے۔جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان کوجواب پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیاگیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...