ملکی سالمیت واستحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، حامد سعید کاظمی

ملکی سالمیت واستحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، حامد سعید کاظمی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مذہبی اقدار کے تحفظ اور ملکی سالمیت و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وحدت امت اور نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے غزالئی زماں علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کا مشن جاری رکھیں گے وہ آج شاہی عید گاہ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

ملتان میں بر صغیر کے جید عالم دین اور جمعیت علمائے پاکستان و جماعت اہل سنت کے بانی غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ کے 32ویں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جس میں ممتاز علماء و مشائخ کے علاوہ ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی صدارت دربار کے سجادہ نشین اور جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کی علامہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا کہ حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ نے مسلمانوں کے ایمان،عقیدت اور اسلامی تشخص کی حفاظت کی آپ کے مشن کی تکمیل کیلئے کئی مدارس دینیہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور مختلف دینی موضوعات پر متعدد کتب کی اشاعت بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے عرس کے اجتماع سے صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی ،سید احمد سعید کاظمی،مفتی عبدالحمید سعیدی،مولانا فاروق خان سعیدی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،قاری خادم حسین سعیدی نے خطاب کیا قاری عبدالغفار نقشبندی نے تلاوت،منیر حسین ہاشمی،حمید نواز عاصم،احمد نواز عصیمی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ،عاشق حسین سعیدی اور محمد امین ساجد نے ہدیہ عقیدت پیش کیا اختتامی تقریب میں خواجہ عامر فرید کوریجہ پیر آف کوٹ مٹھن شریف،خواجہ محمد اویس،صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی،ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی،سید احسن سعید کاظمی،جمعیت علمائے پاکستان کے ممتاز رہنما محمد ایوب مغل،عبدالرشید ارشد،جماعت اہل سنت کے رہنماقاری فیض بخش رضوی،مولانا عبدالرحیم سعیدی،صاحبزادہ احمد رضا سعیدی،ملک شفاء محمد،مفتی عبدالستار سعیدی،مولانامحمد قاسم فیضی،مولانا عبداللہ سیالوی،ملک سجاد کھوکھر سعیدی سمیت ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے پاکستان کی سالمیت و استحکام کے علاوہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے شھداء کیلئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرائی عرس کے اجتماع میں قرارداد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...