پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارروائیاں مضر صحت 15 کلو مٹھائی‘ 10 کلو دہی بھلے تلف‘ آئس فیکٹری سے پانی کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارروائیاں مضر صحت 15 کلو مٹھائی‘ 10 کلو دہی بھلے ...

  



ملتان ( وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملتان کے گرد ونواح میں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کاروائیاں کر تے ہوئے پل براراں پر گلشن شیریں سے 15کلوگرام مٹھائی،10کلوگرام دہی بھلے خراب اور مضر صحت ہونے پر تلف کر دیے۔ متی تل کے علاقے میں طاہر آئس فیکٹری سے پانی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گیے۔مزید کاروائیاں کرتے ہوئے مخدوم رشید میں واقع طلحہ کریانہ سٹور،محسن ہوٹل،سعید کریانہ سٹور،سیال ہوٹل،ہاشم سموسہ کارنر،الخادم ڈرنک کارنر،ملتان ریواڑی سوئیٹس،فریشکو ملک شیک اینڈ ڈرنک کارنر،یاسر برگر پوائنٹ،متی تل اورپل براراں پرواقع غوثیہ رضویہ ہوٹل،الحافظ ریواڑی سوئیٹس،آئیڈیل ہوٹل،رحمت شیریں،ملتان ریواڑی سوئیٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات ہونے ،حشرات کی روک تھام کے لیے کوئی مناسب انتظامات نہ ہونے،ورکرز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے کی بناء پر بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...