لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہونیوالا ہے‘ طارق بشیر چیمہ

لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہونیوالا ہے‘ طارق بشیر چیمہ

  



ہیڈراجکاں(نامہ نگار)جمشید دستی پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں، جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات خارج کرکے جمشید دستی کو فوری رہا کیا جائے ، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے ،حکمرانوں پر جمشید دستی سے زیادہ سنگین مقدمات قائم ہیں انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جاتا،قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ، لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ہونے والا ہے، بیرونی قرضوں کے سہارے چلنے والی حکومت نے پورے ملک کی عوام کو بھکاری بنا دیا ،دھاندلی زدہ حکومت نے ہر شعبہ میں کرپشن کی انتہا کر دی ،مسلم لیگ( ق) کے مرکزی راہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل نے 110ڈی بی میں حافظ محمد بوٹا جھوکیا کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں لوٹ کھسوٹ کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہونے والا ہے ۔ موجودہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی انتہا کر ی ۔ زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لئے پوری قوم کو مقروض اور بھکاری بنا دیابعدازاں انہوں نے 139ڈی بی میں محمد ذوالفقار کے بیٹے ،5ڈی این بی میں چودھری غلام حسین کے بہنوئی کی وفات ، مٹھٹرا بنگلہ میں حاجی غلام مرتضی کو عمرے کی مبارکباد دی،اور کتھڑی بنگلہ میں راء شبن کے پرتکلف عشائیہ میں بھی شرکت کی ۔ غلام حیدر پرھاڑ ، محمد وسیم چودھری ، ندیم اسلم چانڈیو ،میاں اختر علی ضیاء، ندیم ارشاد چودھری، ماسڑ محمد ارشد، چودھری مشتاق الہی،کونسلر چودھری عمران اصغر کے علاوہ متعدد افراد ان کے ہمراہ تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر