وائس چانسلرنواز شریف زرعی یونیورسٹی کا ملتان میں 3 روزہ مینگو فیسٹیول کرانے کا اعلان

وائس چانسلرنواز شریف زرعی یونیورسٹی کا ملتان میں 3 روزہ مینگو فیسٹیول کرانے ...

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر) وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد آصف نے کہاہے کہ بین الاقوامی سطح پر آم ملتان کی پہچان ہے، ملتان میں مینگو میوزیم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان مینگو ریسرچ انسٹیوٹ ملتان اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان کے باہمی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

تعاون سے ملتان میں تین روزہ مینگو فیسٹول کا انعقاد 9,8اور10جولائی 2017 کو ابدالی روڈ ملتان پر موجود نور محل میرج کلب ملتان میں منعقد کیا جائے گا۔ وہ گزشتہ روز مینگوفیسٹول کے حوالے سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ڈائریکٹر مینگوریسرچ انسٹیوٹ ملتان ڈاکٹر حمیداللہ ،نوید عصمت کاہلوں ،علی رضا سرگانہ اور محمد امین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انھوں نے کہا کہ مینگو فیسٹول کو کروانے کا مقصد پوری دنیا کو پاکستان خصو صاً ملتان میں پایا جانے والا آم کی مختلف اقسام اور اس کی افادیت کے بارے میں بتا نا ہے ۔ مینگو فیسٹول کروانے کا مقصد آم کی فصل کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دینا ہے ، ملتان کا آم ذائقے اور نفاست کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ آم کی فصل کو گلنے سے بچانہ اور منڈیوں تک جلد پہچانے کیلئے اقدامات کر دئے جائیں تو یہ فصل کسانوں کی آمدن میں بے پناہ اضافہ کر سکتی ہے ۔انھوں نے کہا مینگو فیسٹول 2017کا تھیم ملتان دی مینگو کیپٹل ہے ۔ انھوں نے کہا محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان 2016میں بھی دو روزہ مینگو فیسٹول کا انعقاد کروا چکی ہے جس میں آسٹریلین سفیر مس مارگریٹ ایڈمسن (Margreet Adamson)نے شرکت کی تھی جب کہ اس بار مینگو فیسٹول 3روزہ ہو گا جس میں کئی ممالک کے سفارتکار ، آم کے کاشتکار ، مینگو انڈسٹری سے وابستہ کمپنیاں ،آم کی فصل سے منسلک سائنسدان اور عام لوگ شرکت کریں گے جبکہ اس بار مینگو فیسٹول میں فیملیز کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔تین روزہ مینگو فیسٹول 2017میں مختلف آم کے کاشتکار کی جانب سے سٹالز لگائے جائیں گے ، آم کی فصل کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف کمپنیوں کے پیکجنگ میٹریل کے سٹالز لگائے جائیں گے ، آم کی فصل میں استعمال ہونے والے زرعی آلات بنانے والی کمپنیوں کے سٹالز لگائے جائیں گے، آم کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کیلئے زرعی ادویات اور سپرے بنانے والی مختلف کمپنیوں کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔تین روزہ مینگو فیسٹول 2017میں آم کی فصل کو درپیش مسائل اور ان کے سد باب کیلئے سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا جس سے نامور سائنسدان اور کاشتکاران خطاب کریں گے ۔مینگو فیسٹول میں آم کھانے کے مقابلہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں 5سال سے لے کر 12سال تک کے بچے شریک ہونگے ۔آم کی فصل کے حوالے سے مزاحیہ خاکے اور ڈرامہ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔مینگو فیسٹول میں لگائے جانے والے سٹالز کا معائنہ کیا جائے گا اور بہترین سٹالز لگانے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا اس کے علاوہ مینگو فیسٹول میں شرکت کرنے والے آم کے کاشتکار ، کمپنیز اور اہم شخصیات میں سیو ئینرز اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...