عید تعطیلات کے بعد تجارتی مراکز کھل گئے‘ شہر کی رونقیں بحال ہونا شروع
ملتان(جنرل رپورٹر) عید کی تعطیلات کے بعد بیشتر تجارتی مراکز کھل گئے اور ملتان شہر کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ شہریوں (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )
کی آبائی گھروں سے واپسی کا عمل زور و شور سے جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اڈے بھی جو چاند رات کو روانگی آپریشن مکمل کر کے مکمل ویران ہو گئے تھے آباد ہو گئے ہیں اور تجارتی مراکز کے چاند رات کے بعد پڑنے والے سناٹے رونقوں میں تبدیل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اکادکا مارکیٹوں میں تندور، ہوٹل اور روز مرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں بھی کھل گئیں۔ تعطیلات کے اختتام کے پہلے دو روز سرکاری وغیر سرکاری دفاتر میں معمول کی طرح ورکنگ امورکا سلسلہ نہ بن سکااور ملازمین بھی خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے۔