آئی جی سندھ سے تبادلوں اور تقرریوں کے اختیارات واپس

آئی جی سندھ سے تبادلوں اور تقرریوں کے اختیارات واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے آئی جی اے ڈی خواجہ سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے آئی جی سے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے اختیارات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد آئی جی سندھ ایس ایس پی، ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ بھی نہیں کرسکتے جب کہ اس حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آئی جی سندھ اور حکومت سندھ میں کئی ماہ سے سرد جنگ جاری ہے، حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔