کلرسیداں،دریائے جہلم کے کنارے سے 17سالہ نوجوان کی نعش برآمد

کلرسیداں،دریائے جہلم کے کنارے سے 17سالہ نوجوان کی نعش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)کلر سیداں کے نواحی علاقہ دانگلی کے مقام پر دریائے جہلم کے کنارے سے 17 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے خادم آباد ویلفےئر ٹرسٹ نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ویلفےئر ٹرسٹ انتظامیہ کے مطابق متوفی کا نام اسد محمود ہے اور وہ مظفر آباد کے علاقے سبڑی کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور گھر والوں کے مطابق وہ 17 جون کو دریائے نیلم میں گر کر ڈوب گیا تھا ۔نعش کی اطلاع ملتے ہی متوفی کا بھائی محمد اشتیاق دانگلی پہنچ گیا جہاں اس نے اپنے بھائی کی نعش کو شناخت کر لیا۔دریں اثناء دانگلی کے مقام پر بہنے والے دریائے جہلم سے ایک عورت کی نعش کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔نعش وصول ہونے پر ہی اصل حالات و واقعات سامنے آئیں گے۔خادم آباد ویلفےئر ٹرسٹ انتظامیہ نے رابطہ پر بتایا کہ نعش کو دریا سے نکالنے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔