آئی جی پی کی ڈی آئی جی ہزارہ اور ملاکنڈ کو سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

آئی جی پی کی ڈی آئی جی ہزارہ اور ملاکنڈ کو سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ...

  



پشاور( کرائمز رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلا ح الدین خان محسود نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی آئی جی مالاکنڈ کو سیاحوں کی سیکورٹی اور سہولیات کا از سرنو جائیزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔آج یہاں سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ایک حکم نامے میں دونوں اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ریجنوں میں سیاحوں کی سیکورٹی اور سہولیات کا از سرنوجائیزہ لیں اور تمام گرٹییڈ آفسران بشمول ڈی پی اُو ز پولیس کی ڈیوٹیاں بذات خود چیک کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...