ایمریٹس ایئر لائن نے فلائیٹ اینٹرٹینمنٹ ایوارڈ جیت لیا

ایمریٹس ایئر لائن نے فلائیٹ اینٹرٹینمنٹ ایوارڈ جیت لیا

  



کراچی(پ ر) ایمریٹس نے مسلسل 13 واں سال دنیا کی بہترین ان فلائیٹ اینٹر ٹینمنٹ ایوارڈ جیت لیا، یہ ایوارڈز سکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز 2017 میں دیئے گئے۔ ایئر لائن کو بیسٹ فرسٹ کلاس کمفرٹ ایمنیٹیز کے لئے بھی منتخب کیا گیا۔سکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز کو صنعت میں کسی بھی ایئر لائن کی عالمی سطح پر سبقت کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس سال کے نتائج 105 ممالک سے 19.8 ملین صارفین کی ا?راء4 پر مبنی تھے۔ سروے میں 320 سے زائد ایئر لائنوں کو اگست 2016 سے مئی 2017 تک پرکھا گیا۔ایمریٹس کی ان فلائیٹ اینٹر ٹیٹمنٹ سسٹم، ا?ئس 2003 میں شروع کی گئی تھی اور اس وقت سے صنعت کی سب سے بہترین سفری تفریح تصور کیا جاتا ہے اور اس نے مسلسل 13 واں سال بہترین سفری تفریح ہونے کا ایوارڈ جیتا ہے۔ ا?ج کل ا?ئس میں 2500 سے زائد چینلز ہیں جن میں تفریح، تازہ ترین بلاک بسٹر موویز، انعام یافتہ ٹیلی ویڑن بکس سیٹس، براہ راست ٹیلی ویڑن، موسیقی، اور کمپیوٹر گیمزشامل ہیں۔ ایمریٹس بہترین سفری تجربہ فراہم کرنے کے اپنے عہد پر قائم ہے اور یہی وجہ ہے کہ ادارہ مسلسل پروڈکٹ کی جدت پر توجہ دے رہا ہے۔ گزشتہ سال 28 فیصد مزید تفریحی مواد سسٹم میں شامل کئے گئے جس کی بدولت صارفین کو انتخاب کے زیادہ مواقع میسر ا?ئے ہیں۔ا?ئس سسٹم میں نئی چیزیں جیسے ماہرین پر مشتمل لنکڈ ان لرننگ کورسز شامل ہیں جو لیڈرشپ، جنرل منجمنٹ، مارکیٹنگ، کریٹیو لائف سٹائل جیسے موضاعات کا احاطہ کرتے ہیں۔ ایمریٹس نے یوٹالک لینگویج لرننگ کورسز بھی اپنے لرننگ زون میں شامل کیا ہے۔ ویڈیوز کی سیریز مسافروں کو عربی، جرمن، فرینچ، سپینش اور اطالوی زبان سیکھنے کے لئے ابتدائی مود فراہم کرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...