حکومت عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کررہی ہے‘ نعیم بھابھہ

حکومت عوام کو صحت کی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کررہی ہے‘ نعیم بھابھہ

  



کرم پور ( نمائندہ پاکستان ) صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کی تمام تر سہولیات عوام کی دہلیز پر مہیا کررہی ہے ضلع وہاڑی کے تمام ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کو دور کردیا گیا ہے جس کے تحت ضلع وہاڑی کے مختلف ہسپتالوں میں 45ڈاکٹر تعنیات کردئے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

گئے ہیں جس میں 2میڈیکل آفیسر کرم پور ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم تعنیاتی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ کرم پور ہسپتال کے دیگر مسائل بھی انشااللہ رواں سال میں حل کردئے جائیں گے صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے کہاکہ حکومت کی صحت مندسرگرمیوں کے فروغ کی وجہ سے کاروباری مواقع بڑھ رہے ہیں جس سے لوگوں کی انفرادی اور اجتماعی معشیت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسیم اسلم کے موٹرسائیکل شوروم اڈا امین پور پر افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ عوام آمدن کے ناجائز زرائع اختیار کرنے کے بجائے حکومت کی صحت مندسرگرمیوں سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے خاندان کو دوزخ کا ایندھن بننے سے بچائیں جو لوگ کرپشن میں مجھے معاون بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہ ناکام اور نامراد رہیں گے ۔اس لئے کاروبار کو عبادت سمجھ کر کرنا چاہے ۔ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے پرہیز کرنا چاہئے اس موقع پر راؤ ذوالفقار علی معصومی ،میاں تاج بورانہ،میاں عرفان اقبال بورانہ،میاں آفتاب بورانہ،قیوم خان کھچی ،راؤ آصف ڈھول،محمد اختر،محمد افضل، نسیم بلوچ،راؤ خالد،محمد عامر ،راؤ شکیل راؤ مبارک علی ،مہر محمد اقبال اور دیگر سینکڑو ں لوگ موجود تھے ،

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...