کرپٹ عناصر کے مکمل قلع قمع تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا‘ میاں مقصود احمد

کرپٹ عناصر کے مکمل قلع قمع تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا‘ میاں مقصود احمد

  



ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ بدعنوان عناصر گزشتہ70برسوں سے ملک وقوم کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔جبکہ قانون ان کے لیے کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔جب تک ان کرپٹ عناصر کامکمل قلع قمع نہیں کردیاجاتاپاکستان ترقی کی راہ پر(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

گامزن نہیں ہوسکتا۔اب وقت آگیا ہے کہ چور لٹیروں اورقرضے معاف کرانے والوں کوکٹہرے میں لایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن لمحہ فکریہ اور افسوس ناک امر ہے۔اس کی روک تھام کے لیے موجودہ حکمرانوں سمیت ماضی کے حکمرانوں نے عملاً کچھ نہیں کیا۔آج تک جوکوئی بھی برسراقتدار آیا اس نے محض اپنی تجوریوں کوبھرنے کاکام کیا۔یہی وجہ ہے کہ ملک کی 42فیصد سے زائد آبادی آج بھی دوڈالریومیہ کمانے پر مجبور اور سطح غربت سے نیچے زندگی گزاررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے70برس ہونے کو ہیں مگرہم ماضی کی حکومتوں کے عاقبت نااندیش فیصلوں کی بدولت اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوسکے۔ملکی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے اور عالمی دنیا سے امدادلے کر آزادی وخودمختاری ادھوری ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ وسائل سے مالامال وطن عزیزمیں صرف اور صرف محب وطن قیادت کافقدان ہے۔موجودہ فرسودہ نظام ملک وقوم کی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔جب تک اس سے نجات حاصل نہیں کرلیتے عوام کی زندگی میں آسودگی نہیں آسکتی۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...