مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری‘ 8 اشیاء کے نرخوں میں اضافہ

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری‘ 8 اشیاء کے نرخوں میں اضافہ

  



ملتان(جنرل رپورٹر)اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 29 جون 2017کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

میں1.79فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے8اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘6اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ39اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس ہفتہ کے دوران ملک میںآلو‘ پیاز‘ ٹماٹر‘چکن (فارمی)‘انڈا(فارمی)‘ادرک‘مٹن (گوشت)‘گڑ کی قیمتوں میں اضافہ ‘کیلا‘ دال(مونگ)‘دال (مسور)‘دال چنا دھلی ہوئی‘ایل پی جی سلنڈر‘دال ماشٖ(دھلی ہوئی) کی قیمتوں میں کمی جبکہ گندم ‘آٹا‘ چاول باسمتی(ٹوٹا)‘ چاول (اری)‘بریڈ‘بڑا گوشت(ہڈی والا)‘تازہ دودھ‘ دہی‘خوردنی تیل‘بیف پلیٹ ‘دال پلیٹ‘نمک‘سینڈل‘چپل‘الیکٹرک چارجز‘ الیکٹرک بلب‘ ماچس‘واشنگ سوپ‘ لوکل کال جلانے کی لکڑی‘ ڈیزل‘پٹرول‘ چائے کی پیالی کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر