سانحہ احمد پور کے زخمیوں میں 10،10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم
بہاولپور ( بیورورپورٹ)ایم پی اے قاضی عدنان فرید نے سانحہ احمد (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
پور شرقیہ کے 20زخمیوں کے ورثا کو بستی رمضان جوئیہ میں ان کے گھر جا کر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے 10لاکھ روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقم کے چیک دیئے۔ انہوں نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب ان کے ساتھ ہے اور زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہسپتالوں میں اس سانحہ کے زخمیوں کر ہر ممکن علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔