بزنس فورم کے وفدکی جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات
کراچی (اکنامک رپورٹر)جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر سہیل خان کے ساتھ پاکستان ساوتھ افریقہ بزنس فورم کے چئیرمین رفیق داود میمن کی قیادت میں پاکستانی اور ساتھ افریقن بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی جس میں ساوتھ افریقہ میں پاکستانی تاجروں کے مسائل سمیت دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ اور ساوتھ افریقن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تیار کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بعض امور طے پائے جس میں ساوتھ افریقہ میں ٹریڈ ڈسپلے سینیٹر پاکستان کمیونٹی سینٹر بزنس کنونشن جس میں تمام ساوتھ افریقہ سے تاجروں کی شرکت اور پاکستان سے متعلقہ وزیر کا ساوتھ افریقہ کا دورہ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں ساوتھ افریقہ کے متعلقہ وزیر اور تجارتی وفد کی پاکستان روانگی جیسے امور اور پاکستان کمیونٹی کے مسائل کے بارے میں معاملات زیر بحث آئے اور طہ پایا کہ جلد ہی دونوں ممالک کے اعلی سطح سرکاری وفود کے دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے کی۔ اس موقع پر رفیق داود میمن نے کہا کہ ساوتھ افریقہ میں پاکستانی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت ساوتھ افریقہ میں اپنے اثرو رسوخ کو ملک کے مفاد میں استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ہم پاکستان کے لئے ہر خدمت انجام دیں گئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے ساوتھ افریقہ میں پاکستانی تاجروں کی حب الوطنی کی تعریف کی اور کہا کہ مشترکہ کوششوں سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔