سانحہ احمد پور شرقیہ کی تھانہ چنی گوٹھ کے واقعہ سے کوئی مماثلت نہیں‘ ترجمان آرپی او بہاولپور

سانحہ احمد پور شرقیہ کی تھانہ چنی گوٹھ کے واقعہ سے کوئی مماثلت نہیں‘ ترجمان ...

  



بہاولپور(بیورو رپورٹ) ترجمان ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے وضاحت(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پر لگائی جانیوالی پوسٹ جس میں ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ مکافات عمل کا نتیجہ ہے کہ جس طرح 2012 ء میں ایک نامعلوم شخص نے چنی گوٹھ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس کے بعد وہاں کی مشتعل عوام نے اس شخص کو تھانہ چنی گوٹھ کی حوالات سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا اور بعد ازاں اس کی نعش اور تھانہ کی بلڈنگ کو بھی آگ لگا دی گئی اس سانحہ کا سانحہ احمد پور شرقیہ سے کسی قسم کی کوئی تعلق یا مماثلت نہیں یہ وقوعہ جات نہ تو ایک ہی جگہ پر ہوئے بلکہ 2012 ء میں ہونے والا وقوعہ تھانہ چنی گوٹھ کا تھا جو کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں شہید ہونیوالے افراد کا سانحہ چنی گوٹھ سے کسی قسم کا کوئی تعلق ہے لہٰذا ان خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر