رمضان کے بعد بھی اطاعت الہٰی کا جذبہ زندہ رکھنا ہو گا،شا ہ عبد الحق

رمضان کے بعد بھی اطاعت الہٰی کا جذبہ زندہ رکھنا ہو گا،شا ہ عبد الحق

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سیّد شا ہ عبد الحق قادری نے کہا کہ عید ماہ رمضان کے روزوں سے حاصل ہونے والی رحمت و فضیلت پر شکرِ خداوندی کا دن ہے ،آپس کے تمام گلے شکووں کو فراموش کر کے اتحا د و اخو ت کا عملی مظا ہرہ کیا جائے۔انہو ں نے کہا کہ صرف رمضان میں ہی نہیں اس کے بعد بھی عبادات اور اطاعت الہٰی کا جذبہ زندہ رکھنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قیام امن کے لئے سیرت مصطفی ا سے بڑھ کر کوئی اور دستو ر و منشور نہیں آج کے پر فتن دور میں مسلم حکمرانوں کو چاہیے وہ سیرت مصطفی ا کو اپنا آئیڈئل قرار دے کر اہل مغرب سے خوف اور ان کی اندھی تقلید کی روِش ترک کر دیں ۔حضور ا کے اخلاق حسنہ اور حسن سلوک کو اپنے لئے مشعل راہ بنا لیں تو امت کی عظمت رفتہ بحال ہو سکتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...