جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا زیبا برنی کے انتقال پر اظہار تعزیت

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا زیبا برنی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  



کراچی (پ ر) نوائے وقت کی سینئر صحافی زیبا برنی چاند رات میں ڈکیتی کی واردا ت کے دوران مزاحمت پر انتقال کرگئیں ، سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیا سیل جماعت اسلامی خواتین عالیہ منصور،ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ حمنہ، نگراں نشرواشاعت صائمہ افتخار،نگراں نشرواشاعت صوبہ سندھ عالیہ شمیم نگراں نشرواشاعت کراچی مہر افشاں اور دیگر زمہ داران نے زیبا برنی کے قاتلوں کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...