کیڈبری ڈیری ملک نے دار السکون میں عیدی تقسیم کی

کیڈبری ڈیری ملک نے دار السکون میں عیدی تقسیم کی

  



کراچی (پ ر) کیڈ بری ڈیری ملک نے دار ال سکون کے مکینوں کے ساتھ عید منائی اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں ۔اپنی عید کی مہم کی مناسبت سے کیڈبری ڈیری ملک کی ٹیم نے دار ال سکون میں رہائش پزیر نوجوانوں اور بزرگوں کے ساتھ ایک دن گذارا اور ان کی عید کو خوشگوار بنایا۔ ٹی سی ایس کے اشتراک سے انہوں نے کیڈبری ڈیری ملک چاکلیٹ دار ال سکون کے مکینوں میں عیدی کے طور پر بانٹیں۔ مونڈلیز پاکستان لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عثمان منیر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ صارفین میں خوشیاں بانٹنے پر یقین رکھنے والے بڑانڈ کی حیثیت سے کیڈبری ڈیری ملک کا ایک دوسرے کو آپس میں ہم آہنگ کرنے کا ایک قدرتی تعلق ہے۔ اس حوالے سے یہ سب سے بہتر ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں موجود پسماندہ اور معذور افراد کے ساتھ عید منائیں کیونکہ یہ وہ طبقات ہیں جن کو ملک کے دوسرے لوگوں کی طرح عید منانے کا موقع نہیں ملتا۔ دار ال سکون کے ساتھ عید منا کر ہمیں بہت خوشی ملی ہے اور یہ ہم سب کیلئے ایک خوشگوار تجربہ رہا ۔اس موقع پر ڈاکٹر سانش،منیجر ایونٹس اینڈ ٹریننگ دار ال سکون نے کہا ’’ دار ال سکون معذورین کیلئے ایک محفوظ پنا گاہ ہے۔ یہاں ہم ان کو اعتماد دیتے ہیں اور ان کی قومیت ، رنگ و نسل، مذہب، جنس ،عمر اور معذوری سے بالا تر ہو کر ہم ان کے اند ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ ہم کیڈبری ڈیری ملک اور مونڈلیز پاکستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہم سے اپنے خاندان جیسا برتاؤ کیا اور ہمارے ساتھ ایک دن گذارا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...