مہاجر قوم کو بقاء کی جنگ مربوط حکمت عملی کے تحت لڑنی ہوگی: ڈاکٹر سلیم حیدر

مہاجر قوم کو بقاء کی جنگ مربوط حکمت عملی کے تحت لڑنی ہوگی: ڈاکٹر سلیم حیدر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجروں کو باہمی اتحاد کے ذریعے اپنے حقوق کی جنگ مربوط حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے تحت لڑنی ہوگی۔ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ اب مہاجروں کے پاس مزید وقت نہیں رہا کہ وہ لاحاصل نعروں اور فہم وفراست سے عاری قیادت کے پیچھے چل کر منزل سے دور ہوتے جائیں۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر تعزیت کیلئے آنے والے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں سے بات چیت کررہے تھے۔ مہاجر دانشور فورم کے رہنما اور رُکن قومی اسمبلی عبدالقادر خانزادہ ، مسلم لیگی رہنما اور ڈسٹرکٹ بار کراچی کے سابقہ جنرل سیکریٹری خالد ممتاز ، راشد ممتاز ایڈوکیٹ ، طاہر پرویز ایڈوکیٹ، مشتاق اعوان ایڈوکیٹ، کیپٹن عمران غوری، محفوظ النبی سمیت دیگر افراد نے ڈاکٹر سلیم حیدر سے ان کے گھر پرآکر ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ، ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ مہاجر تاریخ میں کئی بار مہاجر قوم کے ساتھ دھوکے ہوئے ہیں لیکن ہر بار مہاجروں نے اپنی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے نئے سرے سے صف بندی کی اور کامیابی اُن کا مقدر بنی۔ اب بھی مہاجر مایوس اور دلبرداشتہ ہونے کے بجائے اپنے حقوق کی جدوجہد کیلئے منظم انداز میں اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر سندھ کا پاور بیس ہیں اور مہاجروں کی شراکت کے بغیر نہ تو کوئی تحریک اور نہ ہی کوئی حکومت کامیاب ہوسکتی ہے۔ اس لئے مہاجروں کو نظرانداز کرکے ریاستی اُمور چلائے جانے کے بجائے مہاجروں کو قومی دھارے میں شامل رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے مہاجر قوم کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اب بھی دھوکہ کررہے ہیں تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان کا شمار مہاجر دشمنوں میں کیا جائیگا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...