اقدام خودکشی کرنیوالی لڑکی،دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرلگنے سے زخمی ہونیوالا شخص نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا

اقدام خودکشی کرنیوالی لڑکی،دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرلگنے سے زخمی ہونیوالا ...

  



ملتان(وقائع نگار)اقدام خودکشی کرنیوالی 16 سالہ لڑکی اور دوران ڈکیتی فائر لگنے سے زخمی ہونیوالا شخص نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا تفصیل کے مطابق شجاعباد کے نواحی علاقہ کی رہائشی16(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

سالہ مصباح ریاض نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر کالا پتھر پیا تھا متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی نشتر چوک پولیس نے کارروائی کے بعد نعش متعلقہ پولیس کے حوالے کردی۔دریں اثناء ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ میں چند روزقبل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے 35سالہ سجاد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔نشتر چوکی پولیس نے کارروائی کے بعد نعش متعلقہ پولیس کے حوالے کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...