میونسپل کمیٹی وہاڑی کا ششماہی بجٹ اپوزیشن کی عدم موجودگی میں منظور

میونسپل کمیٹی وہاڑی کا ششماہی بجٹ اپوزیشن کی عدم موجودگی میں منظور

  



وہاڑی (بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی وہاڑی کا سال 2017-18کا 45کروڑ 8لاکھ 92ہزار 500روپے کا شماہی بجٹ حکومتی کونسلرز نے اپوزیشن کونسلرز اور وائس چیئرمین کی عدم موجودگی میں دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا ، ترقیاتی اخراجات کیلئے 4کروڑ 4لاکھ 55ہزار روپے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

مختص کئے گئے جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 33کروڑ 53لاکھ 63ہزار 500روپے مختص کئے گئے ، میونسپل کمیٹی کا سالانہ بجٹ چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ محمد حسین سلیم نے پیش کیا اجلاس کی صدارت کونسلر جام طاہر سٹھار نے کی چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ محمد حسین نے بجٹ آمد ن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ حصہ پراپرٹی ٹیکس سے 3کروڑ روپے ، غیر منقولہ جائیداد ٹیکس سے 2کروڑ روپے بینک منافع کی مدد سے ایک روپے کرایہ بلڈنگ ایک لاکھ روپے فائر بریگیڈ فیس ایک لاکھ روپے ، پی ایف سی گرانٹ غیر ترقیاتی مد سے 14کروڑ 86لاکھ88ہزار روپے ، پی ایف سی ترقیاتی گرانٹ سے 4کروڑ 4لاکھ 55ہزار روپے لائٹس فیس کی مد سے 2لاکھ روپے جنرل بس اسٹینڈ فیس ایک کروڑ 61 لاکھ روپے ، ٹینکر سٹینڈ فیس 9لاکھ 50ہزار روپے ، پارکنگ سائیکل سٹینڈ، موٹر سائیکل 4لاکھ 30روپے ، ہاؤسنگ کالونی منظوری فیس ایک لاکھ ، عمارت تعمیر کی منصوبہ بندی کی منظوری فیس 20لاکھ روپے کے علاوہ دیگر 32ٹیکسز کی مد میں بھی خطیر رقم کی آمدن متوقع ہے ، غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 33کروڑ 53لاکھ 63ہزار 3سو روپے متوقع ترقیاتی اخراجات کی مد میں 4کروڑ 55لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ترقیاتی ذمہ داریاں 4کروڑ 4لاکھ 55ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اس موقع پرچیف آفیسر راؤ نعیم خالد، ایکٹینگ چیئرمین جام طاہر سٹھار،سٹی کونسلرز رانا فخر اسلام،شیخ جاوید ، عماراعجاز،صادق کاشی،حکیم سعید ، عما نو ائیل ساون،ظفر قریشی، رضوان رحمانی ، عظیم پڑھیار، مجید بھلر ، چودھری عنایت گجرسمیت لیڈی کونسلرز بھی موجود تھیں ۔ چیئرمین بلدیہ شیخ محمد حسین نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہاڑی شہر کی تعمیر و ترقی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی جبکہ اپوزیشن کونسلرز کو بھی حکومتی کونسلرز کے مساوی فنڈز فراہم کئے جائینگے ان کا کہنا یہ بھی تھا کہ اختتام پذیر مالی سال میں بھی جس طرح حکومتی کونسلرز کے وارڈز میں ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اسی طرح اپوزیشن لیڈر شاہد نیاز بھٹو کے وارڈز میں بھی ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اور وہاڑی کو خوبصورت بنانے کیلئے اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے اجلاس شروع ہونے سے قبل وائس چیئرمین سردارغلام مرتضیٰ ڈوگر نے مبینہ طور پر اجلاس کی صدارت کرنے سے انکار کردیا اور اپنے آفس میں موجود رہے اس صورتحال پر اپوزیشن کونسلرزنے نشاندہی کی کہ وائس چیئرمین اپنے آفس میں موجود ہیں جب تک وہ اجلاس کی دصدارت کیلئے نہیں آتے اجلاس شروع نہیں ہوسکتا لیکن حکومتی کونسلرز نے دوتہائی اکثیریت سے کونسلر جام طاہر سٹھار کو اجلاس کا کنوئینر مقرر کرکے اجلاس شروع کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن کونسلر بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے ایوان سے چلے گئے یوں اپوزیشن وائس چیئرمین کی عدم موجودگی میں بجٹ پیش کرنے کی فوری بعد بجٹ کی منظوری دے کر کنوئینر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر