نیب ملتان نے پاک مشروم پراجیکٹ کے اشتہاری ملزم کوبہاولنگر سے گرفتار کر لیا

نیب ملتان نے پاک مشروم پراجیکٹ کے اشتہاری ملزم کوبہاولنگر سے گرفتار کر لیا

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب ملتان بیورو نے پاک مشروم پروجیکٹ میں اشتہاری ملزم غلام فرید کو بہاولنگر سے گرفتار کرلیا۔ نیب (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ترجمان کے مطابق میاں نوید نامی ملزم نے اکاؤنٹس منیجر خرم شہزاد مارکیٹنگ منیجر شاہد اقبال عرف مدثر، ریجنل منیجر غلام فرید عرف دانش ، زونل منیجر محمد یار کی ملی بھگت سے پاک مشروم پروجیکٹ متعارف کرایا ملزم نے ملی بھگت سے شہریوں کو سرمایہ کاری کی لالچ دیکر 76لاکھ روپے لوٹ لیے ۔ ملزمان کے خلاف انوسٹی گیشن مکمل کرکے احتساب عدالت ملتان میں ریفرنس دائر کردیا ۔ احتساب عدالت نے انوسٹی گیشن پراسس میں پیش نہ ہونے پرملزم غلام فرید کواشتہاری قرار دیا۔ جس پرملزم کو گزشتہ روز بہاؤلنگر سے گرفتار کرلیاگیا ۔ دریں اثناء نیب ملتان نے ملزم غلام فرید کا احتساب عدالت سے 7روز ریمانڈ حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...