حالیہ دہشتگردی کی لہر کا مقصد مسلک کی بنیاد پر آپس میں لڑانا ہے :کرنل منیر احمد اسد

حالیہ دہشتگردی کی لہر کا مقصد مسلک کی بنیاد پر آپس میں لڑانا ہے :کرنل منیر ...

  



ھنگو(بیورورپورٹ)دشمن مذہبی منافرت پھیلا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے،ایک دوسرے کے عقائد و نظریات کا احترام اور برداشت کے کلچر کا فروغ ہم سب کا مشترکہ مشن ہونا چاہیے،دہشت گردوں کا قوم کے ساتھ مل کر صفایا کر دیا ہے اب مزہبی تفریق و مسلک کی بنیاد پر دشمن ہمیں ایک دوسرے کے خون بہانے کی ترغیب دے رہا ہے،ہر قسم کی ترقی و خوشحالی کی شاہراہ امن ہے،ھنگو اور کرم میں امن مشران اور علماء کی فورسز اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی بہترین جھلک ہے حالیہ دہشت گردی کی لہر کا مقصد مسلک کی بنیاد پر ہمیں لڑانا ہے ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل منیر احمد اسد نے ٹل کینٹ میں ھنگو امن کمیٹی ممبران،علماء،شیعیہ سنی مشران،کرم ایجنسی اور ٹل کے عمائیدین کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر احسان اللہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان بھی موجود تھے۔۔کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل منیر احمد اسد نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھنگو میں پائیدار امن علماء اور مشران کے انتظامیہ اور فورسز کے ساتھ بہترین تعاون کی بدولت ممکن ہوا اور اب تجارتی،سیاسی،سماجی سرگرمیوں کا زور و شور سے جاری رہنا ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ پارہ چنار اور کوئیٹہ کے واقعات کی مزمت کرتے ہیں ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے اور اب ہمارا دشمن فرقہ واریت کے ذریعے ہمیں لڑانا چاہتا ہے لیکن ہمیں اپس میں کو ارڈینیشن کو بہتر بنا کر ایک دوسرے کے عقائد و نظریات کا احترام کر کے پاکستا ن اور اسلام کے دشمنوں کو شکست دینا ہو گی۔کرنل منیر احمد اسد نے کہا کہ طاغوتی قوتوں نے اسلامی ممالک کو اپس میں لڑایا اور پا انہیں کمزور کیا ۔اب کستان کی ترقی اور اتحاد طا غوتی قوتوں کی ہٹ لسٹ پر ہے اس لیے ہمیں فہم و تدبر کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بد ضرب عضب ،اور رد الفساد کے تحت فورسز نے قربانیاں دیکر بد امنی اور خوف و حراس کی فضا کو شکست دی۔اپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے تحت شر پسندوں اور دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا اور شورش زدہ علاقوں میں مثالی امن قائم کیا۔ اور اب ہم نے کرم ایجنسی سے بارڈر کو بھی سیل کر کے مائینز کو بچھا دیا ہے اب کوئی در اندازی کی جرات نہیں کر سکتا ۔کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کرنل منیر احمد اسد نے واضح کیا کہ جو کوئی بھی امن کی راہ میں حائل ہوا پوری قوت سے اس کا صفایا کر دیا جائے گا۔انہوں نے مشران کے امن کے لیے کو ششوں اور بھر پور تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سول انتظامیہ،سیکورٹی فورسز اور علما و مشران نے ہمیشہ ایک پچ پر رہ کر امن ،رواداری اور حکومٹی رٹ کے لیے کام کیا ہے جو ہم سب کے لیے اعزاز ہے اور ھنگو امن کا گہوارا بن چکا ہے جو سب کی کوششوں کا حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ 14اگست کے تاریخی ایونٹ کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔اور ہم پوری دنیا کو اپنے عمل اور کردار سے واضح پیغام دیں گئے کہ ہم زندہ اور پائیندہ قوم ہیں ہم ایک ہیں اور کوئی ہمیں کسی بھی سازش کے زریعے ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی ہمارے بھائی چارے میں دڑار ڈال سکتا ہے۔جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے کہا کہ ھنگو میں مثالی امن میں ٹل سکاوٹس کی قربانیاں بالخصوص کمانڈنٹ کرنل منیر احمد اسد کی دلچسبی ہمیشہ نمائیاں رہی ہے مدم شماری کا ایونٹ ہو یا بلدیاتی انتخابات یا رمضان ٹل سکاوٹس نے ہمیشہ بھر پور تعاون اور لیڈنگ رول ادا کیا ہے اور علما و مشران نے بھی تعاون کر کے امن کی حقیقی راہیں متعین کی ہیں اور اب بھی تعاون ہم سب اک مشترکہ ایجنڈہ ہے۔جرگے سے علامہ خورشید انور جوادی،حسن کان ایڈو کیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ امن دشمنوں کے لیے یہ کافی ہے کہ ہم سب متحد ہیں اور ایک دوسرے کے عقائد و نظریات کا احترام کرتے ہیں اور مزہبی رواداری اور امن کے لیے کام کرتے رہین گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...