کوہاٹ ،مختلف واقعات میں فائرنگ 2 افراد زخمی
کوہاٹ(بیورورپورٹ) کوہاٹ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ملزمان نے فائرنگ کر کے دو آفراد کو زخمی کر دیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جنگل خیل میں نورآغا ولد شیر زمان افغان مہاجر اُبلن کیمپ نے رپورٹ درج کراتے ہو ئے بتایا کہ مجھ سے ایک بھتہ خور شکیل خان ولد خضر حیات سکنہ جنگل خیل 20ہزار روپے کا بھتہ مانگ رہا تھا اور ساتھ ہی مجھے قتل کرنے کا دھمکی دے رہاتھا جبکہ میں انکاری تھا گزشتہ روز وہ میرے سامنے آیا اور مجھ پر باارادہ قتل کر نے کی فائر نگ کردی جس سے میں زخمی ہو گیا اس دوران گشت پر معمور پولیس نے فائرنگ کی آداز سن کر ملزم کا پیچھا کرکے ملزم شکیل خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول ،22 عدد کارتوس اور ایک دستی بم بر امد کر لیا اور اس کے خلاف تھانہ جنگل خیل میں مقدمہ درج کر لیا۔اسطرح چھاونی کے حدود میں واقع ہیپی ویل کے قریب معمولی تنازعہ پر ملزمان عنایت اللہ اور شفیع اللہ سکنہ جنگل خیل نے فائر نگ کر کے ایک نوجوان عامر خان ولد نعمت گل سکنہ نئی آبادی جنگل خیل کو زخمی کر دیا جبکہ ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ چھاؤنی نے زخمی عامر خا ن کی رپورٹ پر نامزد ملزمان عنایت اللہ اور شفیع اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔