کوہاٹ پشاور بائی پاس روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے افغان مہاجر بچہ جاں بحق

کوہاٹ پشاور بائی پاس روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے افغان مہاجر بچہ جاں بحق

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ پشاور بائی پاس روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے افغان مہاجر بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پشاور بائی پاس روڈ پر گھمکول افغان پناہ گزین کیمپ نمبر 2کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبر LPZ-2222ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے چار سالہ افغان مہاجربچیابوبکر پر چڑھ دوڑی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے چند لمحے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔متوفی کا لاش کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرکے ڈی اے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کردی گئی ۔ادھر پولیس تھانہ جنگل خیل میں متوفی کے والد عزیز کی مدعیت میں موٹر کارڈرائیور ذین اللہ ولدحاجی وارث سکنہ اورکزئی ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...