صوابی میں اکرم مسیح سے 20 بوتل شراب برآمد

صوابی میں اکرم مسیح سے 20 بوتل شراب برآمد

  



صوابی ( بیورورپورٹ) گدون ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 20بوتل شراب برآمد کر کے شراب فروش اکرم مسیح کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او گدون شفیق خان ڈی پی او صوابی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی قیادت میں ایس ایچ او گدون شفیق خان نے کاروائی کرتے ہوئے مشہور شراب فروش اکرم مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 20بوتل شراب برآمد کر لی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اکرم مسیح سکنہ فیصل آباد حال گدون جن کے خلاف مختلف شکایات بھی آرہے تھے ،جن کو ایس ایچ او تھانہ آئی ڈی ایس نے چھاپہ مار کر گرفتار کرکے موقع پر ان سے 20بوتل شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...