دیر لوئر، اراکین ضلع کونسل کی عدم دلچسپی کے باعث کونسل کا کورم نامکمل رہا

دیر لوئر، اراکین ضلع کونسل کی عدم دلچسپی کے باعث کونسل کا کورم نامکمل رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( ڈسٹر کٹ رپور ٹر ) دیر لوئر، اراکین ضلع کونسل کی عدم دلچسپی کے باعث کونسل کا کورم پورانہ ہو سکا ، اک ماہ وقفے کے بعدترقیا تی منصوبوں منظوری کے لئے بلائے جا نے والے اجلاس میں 60میں سے صرف15اراکان کی شر کت کے با عث اجلاس ایک دن کے لئے ملتوی کردیا گیا ،اگلے تر قیاتی بجٹ اور منصو بوں کی منظوری کے لے ڈسٹر کٹ کونسل ہا ل دیر لوئر کا اجلاس اراکین ضلع کونسل کی عدم دلچسپی کے با عث اس وقت ملتوی کر دیا گیا جب ڈسٹر کٹ نا ظم حاجی محمد رسول خان بشمول 45اراکین نے مذ کورہ سیشن میں شرکت کی زحمت گوار ا نہ کی جبکہ کنوینر سید عبدالر شید کی غیر مو جو د گی کے با عث ممبر کونسل حکیم خان نے قائم مقام کنوینر کے طور پر اجلاس کے کل تک التوا ء کا اعلان کیا ۔