ڈیرہ ،چنگ چی اور بائیک میں ٹکر ،2 خواتین سمیت 5زخمی

ڈیرہ ،چنگ چی اور بائیک میں ٹکر ،2 خواتین سمیت 5زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سی آر بی سی چوک کے قریب ہمت اڈہ پر چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو1122کی ایمبولینسز نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں سی آر بی سی چوک کے قریب ہمت اڈہ پر چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ہمت سے تعلق رکھنے والے عامر ،مہربان سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ایمبولینسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...