جمشید دستی کی گرفتاری اور انپر تشدد آمرانہ دور کی یادتازہ کرتا ہے :پیر مصور خان

جمشید دستی کی گرفتاری اور انپر تشدد آمرانہ دور کی یادتازہ کرتا ہے :پیر مصور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) ممبر ضلع کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حاجی پیر مصور خان غازی نے کہاہے کہ جمشید دستی کی گرفتاری اور ان کے ساتھ رکھنے والے رویے نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کی ہے ۔ سیاسی جماعت کے قائد اور ممبر پارلیمنٹ رہنے والے کیساتھ جیل میں اس طرح ظلم اور انہیں کھانے پینے کے آشیاء فراہم نہ کرنا در اصل عوامی مینڈیٹ کی توہین اورپارلیمنٹ کے تقدس کی پامالی ہے ۔ممبران قومی اسمبلی جمشید دستی کیس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے آواز اُٹھائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سابق تحصیل جنرل سیکرٹری سلیمان خان ، اعتبار خان ، حاجی محمد عمران ، رحیم داد خان اور انصاف یوتھ ونگ کے انجینئر گوہر علی بھی موجود تھیں ۔ حاجی پیر مصور خان غازی نے کہا کہ ہم ایک جمہوری اور پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھنی والی پارٹی کے کارکن ہیں اور تمام جماعتوں کے منتخب ممبران اور قائدین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کیساتھ جیل میں رکھنے والے غیر اخلاقی رویے کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمشید دستی کوایک سیاسی قائد اور عوام کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے تمام بنیادی حقوق دئیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے غیر جمہوری اور انتقامی سیاست پر اُتر آئی ہے جس سے ملک میں انتقامی سیاست کو فروغ ملنے کا خدشہ ہے اس لئے حکومت صبر و تحمل سے کام لیکر قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جمشید دستی کو صفائی کا موقع دیں اور انکے ساتھ قانون و آئین کے مطابق سلوک روا رکھیں ۔