تیمرگرہ ،سہ روزہ پولیو مہم کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

تیمرگرہ ،سہ روزہ پولیو مہم کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) دیر لو ئیر،10جو لا ئی سے شر و ع ہو نے والے پو لیو کے سیہ روزہ خصوصی مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس جر گہ ہا ل بلا مبٹ میں ڈپٹی کمشنر عطاء الر حمٰن منعقد ہوا،جس میں محکمہ صحت،عالمی ادارہ صحت،ای پی آئی اور سیکورٹی اداروں کے ذ مہ داران نے شر کت کی،اس موقع پر ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر شو کت علی نے ڈی سی عطاء الر حمٰن کو تیار یوں حوالے سے بر یفنگ میں بتا یا کہ 10جولا ئی سے شر وع ہو نے والے سیہ روزہ پولیو مہم میں 2لاکھ92ہزار923بچوں کو پولیوقطر ے پلانے کا ہد ف مقررکیا گیاہیں جس کے دوران 820مو با ئیل،70فکس اور 40ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو قطر ے پلا ینگے،علاوہ ازیں 204ایر یا انچار ج مہم کے دوران ڈیو ٹی انجام د ینگے،اجلاس کو بتا یا گیا کہ مہم کے دوران پو لیو ٹیموں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے فل پروف انتظا مات کئے گئے ہیں اور سینکڑوں پولیس اور لیو یز سیکورٹی کی ڈیو ٹی سر انجام د ینگے،ڈپٹی کمشنر دیرلویر عطاء الر حمٰن نے واضح کیا کہ پولیو ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی،غفلت کے مر تکب اہلکاروں کے خلا ف محکمانہ کاراوائی عمل میں لا ئی جا ئیگی،انہوں نے کہا کہ پو لیو مہم کی کا میا بی سب کی قومی ذ مہ داری ہے تمام طبقات فکر خصوصا علما ء کرام اور اسا تذ ہ لوگوں میں شعور اجا گر کر نے حوالے سے اپنا بھر پو رکردار ادا کر یں