چارسدہ میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے ،3ایس ایچ اوز پولیس لائن حاضر
چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے ۔تین ایس ایچ اوز پولیس لائن حاضر ۔ گل شید خان ایس ایچ او تھانہ مندنی ، غافر اللہ خان ایس ایچ او تھانہ خواجہ وس ، روح الامین ایس ایچ او تھانہ بٹگرام مقرر ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے دفتر سے جاری کر اعلامیہ کے مطابق ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دئیے گئے ۔ اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تنگی گل شید خان ایس ایچ او مندنی ، ایس ایچ او بٹگرام جواد خان ایس ایچ او تنگی، ایس ایچ او حواجہ وس افتخار خان کو ایس ایچ او سرو مقرر کیا گیا جبکہ سب انسپکٹر عافر اللہ خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ حواجہ وس ، سب انسپکٹر اسرار خان کو ایس ایچ او تھانہ عمر زئی ، ایس او ایس انچارج روح الاامین خان کو ایس ایچ او تھانہ بٹگرام مقر رکیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مندنی تیمور خان ، ایس ایچ او تھانہ سرور واجد خان اور ایس ایچ او تھانہ عمر زئی منظور خان کو پولیس لائن حاضر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔