کرک ،ٹی ایم اے میں لڑائی کے تصفیہ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

کرک ،ٹی ایم اے میں لڑائی کے تصفیہ کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

  



کرک ( بیورورپورٹ) ٹی ایم اے کرک میں ہونیوالی لڑائی کا جرگہ کے ذریعے فیصلہ کرنے کیلئے مشران پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ، جمعیت علماء اور تحریک انصاف کے مشترکہ مصالحتی کمیٹی نے فریقین کو ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا پابند بنا لیا ،جرگہ کی پہلی ،نشست آج سرکٹ ہاؤس کرک میں ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ٹی ایم اے آفس کرک میں ضلع ناظم ناظم ، انکے والد اور تحصیل ناظم و دنوں فریقین کے مابین ہونیوالی لڑائی کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں جمعہ کی شب مشران کی کوششوں سے جمعیت علماء اسلام (ف) اور تحریک انصاف کے ضلعی کونسلرز و عہد یداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی جن میں خادم جمعیت جاوید اقبال خٹک ، اپوزیشن لیڈر مولانا میر زاقیم خٹک ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا ظہور احمد، ملک نصیر آف لتمبر ، ضلعی کونسلرز ملک اسلم خان گڈ ی خیل ، انتخاب عالم ٹیری ، جان عالم ایڈووکیٹ جندری اور عبد الصادق خٹک عیسک چونترہ شامل تھے، مصالحتی کمیٹی نے فریقین کو جرگے کے ذریعے معاملہ حل کرنے پر راضی کیا جس کے بعد ان سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ضمانتیں بھی لیں گئیں جس کے بعد تفصیلی مشاورت ہوئی اور اس معاملے کو جرگہ کے ذریعے حل کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جن میں خٹک اتحاد کے سابق چیئرمین حاجی نور احمدخان ساکن کرک سٹی ، سابق چیئرمین صاحب گل ساکن ورانہ ورانہ احمدآباد، ملک نور اسلام احمد آباد، گلے ملک شہیدان تخت نصرتی اور قاری بدر الاسلام تپی کندہ شامل ہیں جرگہ کی پہلی نشست آج صبح نو بجے سرکٹ ہاؤس کرک میں ہو گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...