ڈیرہ ،خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے نتائج کا اعلان کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے نتائج کا اعلان کر دیا خیبر پختونخوا کے کل 13 کالجز کے 1431 طلبہ نے حصہ لیا ، ایم بی بی ایس فائنل ائیر کے رزلٹ میں گومل میڈیکل کالج کے طلبہ نے میدان مار لیا اور %99 رزلٹ میں کامیابی حاصل کر کے پورے صوبے خیبر پختونخوا گومل میڈیکل کالج نے نمبر 1 پوزیشن حاصل کر لی،اس موقع پر گومل میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر منیر کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے خصوصی کرم اور پروفیسرز اور طلبہ کی انتھک محنت کے نتیجے میں اللہ نے ہمیں اس کامیابی سے نوازا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ محدود وسائل اور سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود ہم نے طلبہ پر بے حد محنت کی جس کی بدولت ہمیں کامیابی حاصل ہوئی،گومل میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر منیر کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے اور یے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال،مفتی محمود ہسپتال ،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال زنانہ گومل میڈیکل کالج کی زیر تعمیر عمارت کو جلدازجلد مکمل کرایا جائے اور عمارت کو جدید سائنسی مشینری اور سہولیات سے آراستہ کرایا جائے تاکہ مستقبل کے مسیحیوں کی بہترین تربیت کی جائے تاکہ وہ پاکستان اور باہر ملک میں دکھ انسانوں کی خدمت کرسکیں اور پاکستان کا نام روشن کریں اس موقع پر انہوں نے کامیاب طلبہ اور پروفیسرز اور کالج ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد پیش کی ۔